پھمتھم وچھایا چھائی 53

کمبوڈیا سے جھڑپیں جنگ کی صورت اختیار کر سکتی ہیں, تھائی وزیراعظم

بنکاک(رپورٹنگ آن لائن)تھائی لینڈ کے قائم مقام وزیراعظم پھمتھم وچھایا چھائی نے کمبوڈین فوج کے ساتھ بڑھتی سرحدی جھڑپ پر خدشہ ظاہر کیا ہے کہ سرحدی جھڑپیں اب جنگ کا رخ اختیار کر سکتی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنکاک میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بھائی لینڈ کے قائم مقام وزیراعظم پھمتھم وچھایا چھائی کا کہنا تھا اگر کمبوڈیا کے ساتھ سرحدی کشیدگی بڑھتی ہے تو یہ جنگ کی صورت اختیار کر سکتی ہے تاہم فی الحال صورتحال صرف جھڑپوں تک محدود ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں