معروف گلوکار 16

کمار سانو پر الزامات، عدالت نے سابقہ اہلیہ کوزبان بندی کاحکم دیدیا

ممبئی(رپورٹنگ آن لائن)بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف گلوکار کمار سانو پر 50کروڑ روپے کے ہرجانے کے مقدمے میں عدالت نے ان کی سابقہ اہلیہ کو زبان بندی کا حکم جاری کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کمار سانو نے اپنی سابقہ اہلیہ ریٹا بھٹاچاریہ کے خلاف 50کروڑ روپے کے ہتک عزت کے مقدمے میں بڑی قانونی کامیابی حاصل کر لی ہے۔ممبئی کی عدالت نے گلوکار کی اہلیہ ریٹا بھٹاچاریہ کو گلوکار اور ان کے خاندان کے خلاف کسی بھی قسم کے توہین آمیز، جھوٹے یا متنازع بیانات دینے سے سختی سے منع کردیا ہے۔عدالت نے حکم جاری کیا کہ گلوکار کی اہلیہ پرنٹ، ڈیجیٹل یا سوشل میڈیا کے کسی بھی پلیٹ فارم پر ان کے خلاف کوئی بھی ایسی بات نہ لکھیں یا بولیں جس سے گلوکار کی ساکھ متاثر ہو۔

جسٹس جادھو نے ریمارکس دئیے کہ ریٹا کے پچھلے انٹرویوز محض تبصرے نہیں تھے بلکہ وہ ذاتی حملوں کی حد تک چلے گئے تھے۔کمار سانو کی وکیل ثنا رئیس خان نے دورانِ سماعت عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہاکہ ریٹا کے حالیہ انٹرویوز نے گلوکار کو شدید مالی اور ذاتی نقصان پہنچایا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں