کلچرل صوفی نائٹ

کلچرل صوفی نائٹ میں قوال فراز امجد خان کی پرفارمنس پر فنکاروں کا صوفی رقص

لاہور (کلچرل رپورٹر) مقامی ہوٹل میں کلچرل صوفی نائٹ کا اہتمام قوال فراز امجد خان کی شاندار پرفارمنس جبکہ فنکاروں کی جانب سے صوفی رقص بھی پیش کیا گیا سماجی ثقافتی شخصیات سمیت شہریوں کی کثیر تعداد میں شرکت تفصیلات کے مطابق کرسچن سٹڈی سنٹر کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں کلچرل اسمبلی کا اہتمام کیا گیا ۔

جس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے لوگوں نے شرکت کی۔اس کلچرل اسمبلی کا مقصد معاشرے میں ثقافت اور روایات کو اجاگر کروانا تھا۔
کلچرل صوفی نائٹ
اس کلچرل اسمبلی کے مقارین میں شامل کرسچن سٹڈی سنٹر کے ڈائریکٹر سیموئیل عزریاہ نے بتایا کے تمام مذہب اور کلچر ہمیں انسانیت کا درس دیتے ھے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مختلف شہروں میی اس طرح کی ثقافتی تقریبات کا انعقاد کر رہے ہیی راوالپنڈی اور سندھ حیدر آباد کے بعد لاہور میں بھی کامیاب تقریب منعقد کرنے میی کامیاب ہوئے ہیی پروگرم کے اختتام پر قوالی پیش کی گئی اور صوفی رقص کا اہتمام کیا گیا جس کو شہریوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا ۔