فواد چوہدری 156

کلبھوشن کی گرفتاری نے ثابت کیا دہشتگردی میں بھارت کا ہاتھ ہے،فواد چوہدری

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کلبھوشن یادیو کی گرفتاری نے ثابت کیا کہ پاکستان میں دہشتگردی میں بھارت ملوث ہے۔

جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ 6سال قبل آج کے دن پاکستان آرمی نے ہندوستان کے حاضر سروس آفیسر کلبھوشن یادیو کو بلوچستان سے گرفتار کیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کلبھوشن یادیو بلوچستان اور کراچی میں دہشت گردی کا ماسٹر مائنڈ تھا۔ اس کی گرفتاری نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے ہندوستان کا ہاتھ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں