اعظم سواتی 220

کشمیری عوام پچھلے 70 سال سے آزادی کی تحریک جاری رکھے ہوئے ہیں، اعظم سواتی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے کہا کہ کشمیری عوام پچھلے 70 سال سے آزادی کی تحریک جاری رکھے ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے یوم استحصال کشمیر پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آج قومی سطح پر وزیراعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں پورے پاکستان میں یوم استحصال کشمیر منایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ وہ دن ہے جب دو سال قبل مودی نے آر ایس ایس کے نظریے کی وجہ سے کشمیریوں پر 370 اور 35 اے کے تحت ظلم ڈھائے،آج کے دن اس جدوجہد آزادی کو سلام عقیدت پیش کررہے ہیں، ہم مقبوضہ جموں و کشمیر کے تمام آزادی کے متوالوں کے ساتھ کھڑے ہیں،مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی تحریک کو سلام پیش کرتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں