عمران خان 143

کشمیری عوام نے عمران خان کو اپنا پسندیدہ ترین لیڈرقرار دے دیا

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)گیلپ سروے میں آزادکشمیرالیکشن میں تحریک انصاف سب سے مقبول جماعت قرار پائی جبکہ کشمیری عوام نے عمران خان کو اپنا پسندیدہ ترین لیڈرقرار دے دیا۔

ہفتے کو تفصیلات کے مطابق آزادکشمیرالیکشن میں گیلپ سروے کی عوامی رجحان پر مبنی سروے رپورٹ جاری کردی گئی ہے ، گیلپ پاکستان کے سروے میں تحریک انصاف سب سے مقبول جماعت قرار پائی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی 44 فیصد حمایت کے ساتھ کشمیریوں کی سب سے پسندیدہ جماعت ہے جبکہ ن لیگ 12 فیصد اور پیپلزپارٹی کوصرف 9 فیصدعوام کی حمایت حاصل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں