اقوام متحدہ 203

کشمیر کے معاملے پر اقوام متحدہ کے چارٹر پر خاموشی ناقابل برداشت ہے، زلفی بخاری

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ من پسند انصاف کے بارے میں بات کرنا ناقابل برداشت ہے، غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر خاموش رہنا ناقابل برداشت ہے۔

کشمیر میں اقوام متحدہ کا چارٹر نافذ نہ ہونے پر آپ کی خاموشی ناقابل برداشت ہے، آسان الفاظ میں آپ کا یہ دوہرا معیار ناقابل برداشت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کے ردعمل میں کیا ۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں حکومت پاکستان کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈلر کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے حوالے سے کہا تھا کہ ” “اظہار رائے کی آڑ میں توہین رسالت ناقابل برداشت ہے” جس کے ردعمل میں
یو این واچ کے ٹوئٹر ہینڈلر نے کہا تھا کہ ” آپ کا اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل میں شامل ہونا ناقابل برداشت ہے “۔

یاد رہے کہ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے بعد آزادی اظہار رائے کے نام پر ان کی حمایت کے جواب میں وزیراعظم عمران خان نے سخت ردعمل دیا تھا اور فرانسیسی صدر کو بھی کہا تھا کہ وہ اپنے بیان پر نظر ثانی کریں کیونکہ آزادی اظہار رائے کے نام پر ہم اپنے پیارے رسول کی توہین برداشت نہیں کر سکتے۔ اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے دیگر اسلامی ممالک کے سربراہان کو خطوط بھی لکھے تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں