اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن)کشمیر پریمیر لیگ نے ڈرافٹنگ کیلئے سلور کیٹیگری کھلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی ۔تیمور خان ڈائریکٹر کرکٹ آپریشن کے مطابق لیگ کیلئے سلور کیٹیگری میں 98 کھلاڑی شامل ہیں۔ تیمور خان کے مطابق فرنچائیزز 98 میں سے ڈرفٹنگ کے زریعے 12 کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گے۔ تیمور خان کے مطابق سلور کٹیگری فہرست میں عدنان اکمل،مختیار احمد،رضا حسن،سہیل اختر،احمد جمال،آصف آفریدی ،خرم شہزاد،مہندر پال سنگھ،میر حمزہ،محمد عرفان خان، احمد دانیال،علی سرفراز،زیشان ملک شامل ہیں ۔
تیمور خان کے مطابق کشمیر پریمیر لیگ کیلئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ 3 جولائی کو ہو گی،کشمیر پریمیر لیگ 6 اگست سے 16 اگست تک مظفرآباد میں کھیلی جائے گی،مجموعی طور پر 6 ٹیمیں کے پی ایل میں حصہ لے رہی ہیں۔








