کشمیر پریمیئر لیگ 157

کشمیر پریمیئر لیگ میں شائقین کو مظفرآباد کرکٹ سٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت ہوگی

اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن)کشمیر پریمیئر لیگ میں شائقین کو مظفرآباد کرکٹ سٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت ہوگی۔ذرائع کے مطابق سٹیڈیم میں-30 25فیصدتک شائقین کو داخلے کی اجازت ہوگی۔ذرائع کے مطابق کشمیر پریمیئر لیگ کے میچوں کی ٹکٹوں کی فروخت جلد شروع ہو جائے گی، این سی او سی کی اجازت کے بعد ٹورنامنٹ انتظامیہ ٹکٹوں کی فروخت کی شروعات کرے گی۔

مظفرآباد کرکٹ اسٹیڈیم میں دس ہزار شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ذرائع کے مطابق-30 25فیصد کے حساب سے تین ہزار شائقین سٹیڈیم میں بیٹھ کر میچ دیکھ سکیں گے،سٹیڈیم میں سماجی فاصلے کے ساتھ شایقین کو بٹھایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں