شاہد آفریدی 182

کشمیر پریمئر لیگ ، جیت زندگی کی ایک یادگار جیت ہے، شاہد آفریدی

مظفر آباد (رپورٹنگ آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کشمیر پریمیر لیگ میں راولا کوٹ ہاکس کے کپتان شاہد آفریدی نے اپنی ٹیم کے کے پی ایل کے پہلے چمپئن بننے پر کہاہے کہ یہ جیت ان کی زندگی کی ایک یادگار جیت ہے۔انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ مجھے اپنے کھلاڑیوں اور عملے پر فخر ہے، یہ میرے لیے ایک یادگار جیت ہے۔کپتان راولاکوٹ ہاکس نے کہا کہ کے پی ایل ایک حیرت انگیز طور پر منظم ایونٹ تھا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ اگلے سال کے پی ایل مزید بڑا اور بہتر ہوگا۔شاہد آفریدی نے پاکستان آرمی کی شاندار حمایت پر ان کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔ایونٹ کا فائنل جیتنے کے بعد شاہد آفریدی نے کہا کہ ٹرافی جو آج ہم جیتے ہیں یہ کشمیر کے لوگوں کیلئے ہے اور بھارت کے زیر انتظام کشمیر کیلئے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں