وزیر خارجہ

کشمیر اور فلسطین کے عوام انصاف کے منتظر ہیں، شاہ محمودقریشی

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ 22 مارچ کو او آئی سی کا اجلاس اسلام آباد میں ہونے جا رہا ہے ، اس میں امت مسلمہ کے مسائل کے حل کیلئے مشاورت کی جائے گی۔ او آئی سی اجلاس کے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کشمیر اور فلسطین کے عوام انصاف کے منتظر ہیں جو کہ اجلاس کا اہم موضوع رہیگا۔

انہوں نے کہا کہ افغان معاملے پر او آئی سی اجلاس کی میزبانی کر چکے ہیں، پوری دنیا نے افغانستان میں پاکستان کے کردار کو سراہا ہے، او آئی سی کے چارٹر میں بھی پاکستان کا کردار رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغان شہریوں کو خوراک کی کمی کا سامنا ہے جبکہ کورونا کی وجہ سے دنیا بھر میں مہنگائی ہوئی ہے۔