اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ شیریں مزاری کے سیاست چھوڑنے کے فیصلے کا جشن نہ منایا جائے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ شیریں مزاری کا سیاست چھوڑنے کا اعلان اور پی ٹی آئی کی ٹوٹ پھوٹ غم کے اظہار کا لمحہ ہے، خوشی کا نہیں، یہ سب دیکھ کر دکھ ہوا۔