امن و امان خراب 184

کسی کو امن و امان خراب کرنے نہیں دینگے،پنجاب حکومت کا اعلان

لاہور(رپورٹنگ آن لائن ) راجہ بشارت نے کہا ہے کہ کسی کو امن و امان خراب کرنے نہیں دینگے، قانون کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن ہوگا۔

راجہ بشارت کی زیر صدارت پنجاب سب کیبنٹ کمیٹی برائے امن و امان کا اہم اجلاس ہوا، سپیشل برانچ اور دیگر اداروں نے اپوزیشن کے سرگرم افراد جو پی ڈی ایم جلسہ کے لئے سرگرم ہیں رپورٹ تیار کی گئی۔ فہرست میں خواجہ سعد رفیق، سلمان رفیق، سردار ایاز صادق، رانا مشہور، عظمی بخاری، سمیع اللہ چوہدری کے نام بھی شامل ہیں۔ حالات خراب ہونے پر لیگی رہنماوں اور کارکنوں کو گرفتار کیا جا سکے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں