بشری انصاری 60

کسی کا گھر اجڑ جائے تو یہ خوشی کی بات نہیں، بشریٰ انصاری کے بیان پر جاوید شیخ کا سخت ردعمل

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)سینئر اداکار جاوید شیخ نے بشری انصاری کے ایک بیان پر انہیں کھری کھری سنا دیں۔

حال ہی میں اداکار جاوید شیخ، بشریٰ انصاری، روبینہ اشرف اور بہروز سبزواری سمیت دیگر اداکاروں نے ایک تقریب میں شرکت کی۔تقریب میں بشریٰ انصاری نے جاوید شیخ کی طلاق پر ہنستے ہوئے کہا کہ میں جاوید شیخ کے گھر پر گئی، جہاں اس نے مجھے کھانے تک کیلئے نہیں پوچھا، کیونکہ اس کا گھر نہیں تھا، جاوید شیخ کا گھر میرے سامنے بنا اور میرے سامنے ٹوٹ گیا۔اداکارہ نے ہنستے ہوئے کہا کہ جاوید شیخ کا گھر میرے سامنے ٹوٹا لیکن میری وجہ سے نہیں ٹوٹا۔

سینئر اداکار کو بشریٰ انصاری کا یہ مذاق پسند نہ آیا اور انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی کا گھر ٹوٹ جائے یا بچھڑ جائے یہ خوشی کی بات نہیں ہے۔جاوید شیخ نے آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ تمھارا گھر بھی ٹوٹا ہے تو میری وجہ سے نہیں ٹوٹا، تم اپنی بھی اسٹوری سنایا کرو جیسے ہماری سنارہی ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں