علی زیدی

کسی کا راستہ نہیں روکا گیا، علی زیدی کا بلاول بھٹو کو جواب

ملتان (رپورٹنگ آن لائن ) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی علی زیدی نے ملتان میں میڈیا پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے چیئرمین پی پی پی کو جواب دیا ہے۔ علی زیدی نے اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے کسی کا راستہ نہیں روکا ہے۔

ان کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ بلاول بھٹو ملتان میں کل ہونے والے واقعے کے متعلق جھوٹ بول رہے ہیں۔ علی زیدی نے کہا کہ بلاول لانگ مارچ ملتان میں میڈیا پر حملہ ہوا ہے، کیمرے توڑے گئے ہیں اور ان پر تشدد کیا گیا جس کی ہم ہم مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے تحریک عدم اعتماد پر بھی بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس معاملے میں صرف یہ کہو گا کہ بلی کو خواب میں چھیچھڑے نظر آرہے ہیں۔