فواد چوہدری 279

کسی میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی جرات نہیں، فواد چوہدری

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کسی میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی جرات نہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پانے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس نہ کوئی حکمت عملی ہے اور نہ ہی پلان، وہ استعفوں سے شروع ہوئے اور جلسوں پر رکے، اب وہاں بھی بس ہو گئی تو عدم اعتماد کی گفتگو کررہے ہیں، کس مائی کے لعل کی جرآت ہے کہ وہ وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائے، آپ تاعمر قید اور ناایلی سے بچ گئے تو غنیمت سمجھیے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں