عبد الرحیم موسوی 26

کسی جنگ کا آغاز نہیں کریں گے ،دفاع کیلئے تیار ہیں،ایرانی آرمی چیف

تہران(رپورٹنگ آن لائن)ایرانی آرمی چیف عبد الرحیم موسوی نے کہا ہے کہ ہم کسی جنگ کا آغاز نہیں کریں گے مگر دفاع کیلئے تیار ہیں۔

غیرملکی میڈیاکے مطابق ایک بیان میں ایرانی آرمی چیف عبد الرحیم موسوی نے دوٹوک انداز میں کہا کہ جو بھی ایران کے خلاف فوجی کارروائی کرے گا اسے نقصان اٹھانا پڑے گا۔

انہوںنے کہاکہ ایران مخالف مہم جوئی دشمنوں کو سٹریٹجک شکست دے گی، ہماری زمینی اور فضائی فوج صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں