لاہور( رپورٹنگ آن لائن)اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس نے کہا ہے کہ کسی توند نکلے والے شخص سے ہرگز شادی نہیں کروں گی،میں نے زندگی میں اور کیریئر میں کافی غلطیاں کی ہیں، پروڈیوسرز اور چینلز سے لڑائیاں ہوئیں لیکن پھر اپنی غلطیوںسدھارا بھی ہے، کبھی کبھی لیڈ کام کرنے کے لیے کسی ایسے پروجیکٹ میں خود کو ڈال لیتے ہیں جو آپ کے کیریئر کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ ایسا وقت بھی آیا کہ میں نے بریک لیا اور سوچا کہ میں نے کیا کرنا ہے اور پھر واپسی پر اچھے پراجیکٹ کیے ۔
انہوں نے کہا کہ میں اٹھارہ گھنٹے کام کرتی ہوں، اپنے ڈیزائن کے سوٹ کی مارکیٹنگ مشکل کام ہے اپنے سیلون کو بھی دیکھنا ہوتا ہے اور پھر شوٹنگ پر بھی جاتی ہوں،میری پہلی جاب ماڈلنگ ہے اور دوسری اداکاری ہے۔شادی کے سوال پر آمنہ الیاس نے کہا کہ شادی کے لیے تیار ہوں لیکن میں کسی توند والے شخص کے ساتھ ہرگز شادی نہیں کروں گی، اچھا اور ہینڈسم ہونا چاہیے، ذمہ دار ہو، پیسے والا ہو، گرین فلیگ ہونا چاہیے،اگر میرے لیے روٹی اور کھانا بنالیں تو کوئی مسئلہ نہیں ہے۔









