ماہرہ خان 41

کسی بھی پراجیکٹ میں کامیابی کے بعد پرستاروں کی توقعات پہلے سے بڑھ جاتی ہیں’ مائرہ خان

لاہور(رپورٹنگ آن لائن ) نامور اداکارہ مائرہ خان نے کہا ہے کہ کسی بھی پراجیکٹ میں کامیابی کے بعد پرستاروں کی توقعات پہلے سے بڑھ جاتی ہیں،میری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ بہتر سے بہتر کام کروں اور میرے کردار میں یکسانیت نہ ہو ۔

ایک انٹر ویو میں مائرہ خان نے کہا کہ فلم لیجنڈ آف مولا جٹ میں میری پرفارمنس کو بے حد سراہا گیا ، اسی طرح عید الفطر پر ریلیز ہونے والی فلم ” آگ لگی بستی میں ” بھی میرے کردار کو سراہا جارہا ہے ، یہ ایک چیلنجنگ کردار تھا جسے حقیقت کے قریب ہو کر نبھانے کی کوشش کی ، میں نے ہر پراجیکٹ میںمنفرد کام کرنے کی کوشش کی ہے اور اس میں کامیاب بھی رہی ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں