شہباز اکمل جندران۔۔۔
محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ، پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن، پنجاب ٹیچرز فاونڈیشن، چلڈرن لائبریری کمپلیکس،پنجاب ایجوکیشن اینیشییٹو مینجمنٹ اتھارٹی، پنجاب دانش سکولز اینڈ سنٹر فار ایکسیلنس اتھارٹی،قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ،پی ایم آئی یو،پنجاب ایگزامینشن کمیشن،نیشنل میوزیم آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی،ڈی پی آئی سکولز،تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیوں اورمذہبی تعلیم کے ڈائریکٹروں اور امتحانات لینے والی تمام باڈیز اور سیٹ اپس کو پابند کیاگیا ہے کہ آئندہ کسی بھی کمیونٹی کے مذہبی تہواروں کے موقع پر امتحانات نہیں رکھے جائینگے۔
نوٹیفکیشن میں مزید پابند کیا گیا ہے کہ کسی بھی امتحان میں بچوں سے مذہبی سوال نہیں پوچھے جائینگے۔
جبکہ اقلیتوں کے لئے ملازمتوں میں 5 فیصد کوٹے کی پبلسٹی الگ سے کی جائیگی