ممبئی (رپورٹنگ آن لائن)بالی ووڈ کی نمبر ون اداکارہ کرینہ کپور نے دیوالی کے موقع پر لی گئی فیملی تصویر میں پوز نہ دینے کی وجہ بتادی۔اداکارہ کرینہ کپور نے گزشتہ روز شوہر اداکار سیف علی خان اور بیٹوں تیمور علی خان اور جہانگیر علی خان کے ساتھ دیوالی منائی۔کرینہ کپور نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے چھوٹے بیٹے کو اٹھایا ہوا ہے جبکہ سیف نے تیمور کو اپنے ہاتھوں میں لے رکھا ہے۔
تصویر شیئر کرتے ہوئے کرینہ کپور نے کہا کہ یہ دنیا میں واحد ہے جو مجھے تصویر کے لیے پوز دینے سے روک سکتا ہے۔دوسری جانب کرینہ کپور کی بہن کرشمہ کپور نے بھی کرینہ کے چھوٹے بیٹے کے ہمراہ تصویر شیئر کی اور مداحوں کو دیوالی کی مبارکباد دی۔