لاہور( ر پورٹنگ آن لائن)نامور کامیڈین امانت چن نے کہا ہے کہ اسٹیج پر کبھی بھی فحش جگت نہیں کی لیکن اس کے باوجود خداکی ذات نے بے پناہ عزت سے نوازا ہے ،کرکٹ سے بیحد لگائو ہونے کی وجہ سے اسٹیج پر بھی بالنگ اوربیٹنگ کرنے کا سٹائل دیتا ہوں جسے میرے پرستارپسند کرتے ہیں ۔ ایک انٹرویو میں امانت چن نے کہا کہ میںنوجوانوںسے کہناچاہتا ہوںکہ کبھی بھی اپنے ماضی کو فراموش نہ کریں بلکہ فخر سے بتائیں آپ کا ماضی کیا تھااورآج محنت کے بل بوتے پر یہاںپہنچے ہیں۔
امانت چن نے کہا کہ میںنے کبھی بھی فحش جگت نہیںکی اوریہی میری پہچان ہے ، جولوگ فحش جگت کرتے ہیں انہیںمعلوم ہوتاہے اس لئے ہرشخص اپنے کام کا ذمہ دارہے ۔ انہوں نے کہاکہ میرے نام کے ساتھ چن کا کا اضافہ کس نے کیا مجھے آج تک معلوم نہیں ہو سکا لیکن یہ اب میری پہچان بن چکا ہے ۔