کرکٹ آسٹریلیا 186

کرکٹ آسٹریلیا کا سری لنکا کے دورے پر اے ٹیم کو بھیجنے کا فیصلہ

سڈنی (ر پورٹنگ آن لائن)کرکٹ آسٹریلیا نے سری لنکا کے دورے پر اے ٹیم کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا نے بتایا کہ دو سالوں بعد اے ٹیم کا یہ پہلا دورہ ہے۔آسٹریلیا اے کرکٹ ٹیم جون میں سری لنکا کا دورہ کرے گی، دورہ سری لنکا کے لیے 4 الگ الگ اسکواڈز کا اعلان جمعے کو کیا جائے گا۔

دوسری جانب آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کا بھی مکمل دورہ سری لنکا شیڈول ہے، جس میں دونوں ٹیموں کے مابین ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائیگی، آسٹریلوی ٹیم کی سیریز جون جولائی میں شیڈول ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں