کرک مندر واقعہ 224

کرک مندر واقعہ،سپریم کورٹ نے چیئرمین متروکہ وقف املاک ،مندر کی تعمیر کا ٹائم فریم طلب کرلیا

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) سپریم کورٹ نے کرک واقعے سے متعلق کیس چیئرمین متروکہ وقف املاک کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے مندر کی تعمیر کا ٹائم فریم بھی طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں کرک واقعے سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی ، چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے سماعت کی، سماعت میں چیف جسٹس نے کہا کرک مندر کے معاملے پر زمہ داران سے ابھی تک وصولی نہیں ہوئی،کرک مندر کوجن لوگوں نے نقصان پہنچایاان سے وصولی کریں۔ جسٹس اعجاز الااحسن نے ریمارکس میں کہا مندر کی تعمیر فوری شروع ہونی چاہیے، جس پراے اے جی کے پی نے بتایا کہ کے پی حکومت نے مندرکی تعمیر کے لیے 3کروڑ 48لاکھ مختص کیے ہیں۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ کرک واقعہ میں 119 افرادگرفتار ہوئے، نقصان کی رقم وصول کریں، جسٹس اعجاز نے بھی کہا کہ ایک مرتبہ نقصان وصول ہوگا تودوبارہ کوئی ایساکرنے کا سوچے گا نہیں۔ رمیش کمہار نے عدالت کو بتایا کہ مندر کی تعمیر کا کام ابھی تک شروع نہیں ہوا، چیف جسٹس نے کہا متروکہ املاک کی ساری پراپرٹیز لیزپردےدی گئی ہیں، جبکہ کچھ پراپرٹیزپرمستقل طور کسی کو دےدی گئی، جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا کہنا تھاکہ متروکہ املاک کی 14 جائیدادوں پرتاحال غیرقانونی قبضہ ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ متروکہ املاک کی جائیداد کسی کو نہیں دی جا سکتی، متروکہ اپنے زمین پر ہاوسنگ سوسائٹیز کیسے بنا سکتی ہے،جسٹس اعجازالااحسن کا کہنا تھا کہ متروکہ وقف املاک کے پاس یہ جائیدادیں امانت ہیں۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا تمام جائیدادوں کی جیو ٹیگنگ کرنامثبت پہلو ہے، جس پر چیف جسٹس نے کہا سپریم کورٹ نے کراچی میں کثیر منزلہ پلازہ گروائے، کثیر منزلہ پلازوں میں بھی متروکہ وقف املاک کی پراپرٹیز تھیں، شعیب سڈل نے بتایا متروکہ وقف املاک ایک رکنی کمیشن سےتعاون نہیں کرتا۔

جس پر چیف جسٹس نے کہا متروکہ املاک کے چئیرمین کوبلا لیتے ہیں، سپریم کورٹ نے چیئرمین متروکہ وقف املاک کو طلب کر لیا اور کہا آئندہ سماعت پرپیش ہوں۔ سپریم کورٹ نے کرک مندر کی تعمیر کاٹائم فریم بھی طلب کرلیا اور پنجاب حکومت کو پرلاب مندرپرہولی تہوارکیلئے سیکورٹی فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا چیف سیکریٹری،آئی جی پنجاب تہوار کے انعقاد کامعاملہ خوددیکھیں، چیف جسٹس نے کہا ہولی کا تہوار 28 مارچ کو ہی ہوگا، بعد ازاں کیس کی سماعت آئندہ پیر تک ملتوی کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں