جعفر بن یار،
ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن گوہر نفیس کی ہدایت پر مختلف کاروائیوں میں دو پٹواری ہزاروں روپے لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار
اینٹی کرپشن ڈی جی خان نے محمد سلمان پٹواری ، خالد محمود منشی کو رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا
ملزمان نے مدعی سے جائز کام کے لئے پچاس ہزار روپے رشوت طلب کی
ملزمان کے خلاف مجسٹریٹ کی موجودگی میں ٹریپ ریڈ کیا گیا
اینٹی کرپشن لودھراں نے نہری پٹواری محمد حسین کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا
ملزم نے مدعی سے دس ہزار روپے رشوت طلب کی۔
تمام پٹواریوں کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
پنجاب بھر میں سرکاری محکموں کی کالی بھیڑوں کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری ہیں۔ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس