اجلاس 132

کرونا کیسز میں اضافہ ، وزرائے صحت اور وزرائے تعلیم کے اجلاس آج ہونگے

اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن)ملک بھر میں بڑھتے ہوئے کرونا کیسز کے پیش نظر وزرائے صحت اور وزرائے تعلیم کے اجلاس(آج)پیر کو ہونگے ،وزرائے صحت کے اجلاس میں سماجی و شادی تقاریب، انڈور، آئوٹ ڈور، ڈائننگ، ٹرانسپورٹ شعبے میں ایس او پیز تجاویز پر غور کیا جائیگا ۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کرونا کیسز کی شرح ایک بار پھر بڑھ گئی ہے ،صورتحال کا جائزہ لینے اور بڑھتے ہوئے کیسز سے نمٹنے کیلئے وزرائے صحت اور وزرائے تعلیم کے اجلاس (آج)پیر کو ہونگے ۔ ذرائع کے مطابق وزرائے صحت کے اجلاس میں سماجی و شادی تقاریب، انڈور، آئوٹ ڈور، ڈائننگ، ٹرانسپورٹ شعبے میں ایس او پیز تجاویز پر غور کیا جائیگا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں