عمران اسماعیل

کراچی، عمران اسماعیل کو حراست میں لے کر نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو حراست میں لے لیا گیا،ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنماﺅں کی گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے ، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8کے قریب سے حراست میں لیا گیا ہے،

عمران اسماعیل کو نا معلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے،واضح رہے کہ 9مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کے دوران توڑپھوڑ اور جلا ﺅگھیرا ﺅکے الزامات میں پی ٹی آئی کے متعدد رہنما اور ہزاروں کارکنان گرفتار ہیں، ان پر دہشت گردی کے مقدمے درج کر دیئے گئے ہیں،عمران اسماعیل کی گرفتاری پر پی ٹی آئی نے اپنے رد عمل میں لکھا کہ اس حکومت کی فاشزم مکمل طور پر بے مثال اور شرمناک ہے۔