کراچی (رپورٹنگ آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے کورنگی سے 15 سالہ ایمن کے اغوا سے متعلق کیس میں ایڈووکیٹ جنرل سندھ، ایڈیشنل آئی جی کراچی ودیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔
عدالت نے فریقین سے 13 جنوری 2026 کو جواب طلب کرلیا، وکیل درخواست گزار کے مطابق ایمن کو 10 نومبر 2025 کو کورنگی کے علاقے سے اغوا کیا گیا ہے تھا جس کا مقدمہ والدہ کوثر بی بی کی مدعیت میں تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا میں درج ہے۔ وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ مقدمہ میں ملزم شان کو نامزد کیا گیا ہے،
مقدمہ درج ہونے کے بعد کیس کی تفتیش انویسٹی گیشن افسر اعجاز احمد کو ملی ہے۔وکیل لیاقت علی گبول ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ ایک ماہ 20 دن گزرنے کے باوجود تفتیشی افسر نے نہ تو ملزم گو گرفتار کیا ہے اور نہ ہی مغویہ کو برآمد کیا، مدعیہ مسلسل تھانے کے چکر کاٹ رہی ہے مگر کوئی کارروائی نہیں ہورہی۔ وکیل کا مزید کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے ملزمان کو پکڑنے اور مغویہ کو برآمد کرنے کیلئے کوئی بھی ایکشن نہیں لیا گیا۔








