ادارہ برائے شماریات

کراچی :گذشتہ مالی سال کے دوران سونے کی درآمدات میں 12.01فیصد کمی

کراچی(ر پورٹنگ آن لائن) گذشتہ مالی سال کے دوران سونے کی درآمدات میں 12.01فیصد کمی ہوئی ہے۔

ادارہ برائے شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ مالی سال 2020 کے دوران درآمدات کا حجم 11.627ملین ڈالر تک کم ہو گی.

جبکہ مالی سال 2019 میں سونے کی درآمدات 13.214ملین ڈالر رہی تھیں۔اس طرح مالی سال 2019 کے مقابلہ میں گذشتہ مالی سال

2020 کے دوران سونے کی قومی درآمدات میں 1.587ملین ڈالر یعنی 12فیصد سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال میں بالحاظ وزن سونے کی درآمدات 17.91فیصد کی کمی سے 335کلوگرام کے مقابل

ہ میں 275کلوگرام تک کم ہو گئیں۔ ادھر جون 2020 کے دوران سونے کی درآمدات 100فیصد کم ہوئی ہیں .

اور جون 2019 کی 1.326ملین ڈالر کی درآمدات کے مقابلہ میں کوئی درآمدات نہیں کی گئیں۔