جناح اسپتال

کراچی کے جناح اسپتال میں رواں سال ریبیز سے متاثرہ 8 مریض انتقال کر گئے

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)کراچی سمیت سندھ بھر میں آوارہ کتوں کی بہتات ایک مسئلہ بن چکی ہے، کراچی کے جناح اسپتال میں رواں سال ریبیز سے متاثرہ 8 مریض انتقال کر گئے ہیں۔

جناح اسپتال کے ڈاکٹر عرفان صدیقی نے بتایا کہ جناح اسپتال میں رواں سال ریبیز وائرس سے متاثرہ 8 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں، متاثرہ شہریوں کا تعلق بدین، سکھر، گھوٹکی، حب چوکی، لسبیلہ اور سرجانی ٹان سے ہے۔ڈاکٹر عرفان کے مطابق متاثرہ شہریوں کو وقت پر ریبیز سے بچا کی ویکسین نہیں لگ سکی، جو کہ مریضوں کی اموات کی بنیادی وجہ ہے، بروقت ویکیسن کی فراہمی سے ایسے مریضوں کی جانب بچائی جاسکتی تھی۔

انچارج ریبیز اینڈ ڈاگ بائیٹ سول اسپتال ڈاکٹر رومانہ فرحت نے بتایا کہ سول اسپتال میں رواں ماہ ٹائپ تھری ڈاگ بائیٹ کیسز زیادہ رپورٹ ہوئے ہیں، زیادہ تر کیسز کا تعلق بلدیہ،سرجانی اور نارتھ کراچی سے ہے۔ڈاکٹر رومانہ کے مطابق سول اسپتال میں ریبیز کا کنفرم کیس کوئی رپورٹ نہیں ہوا، تاہم بچوں میں ڈاگ بائیٹ کیسز زیادہ سامنے آرہے ہیں۔

انھوں نے کہا کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے کتے کے کاٹنے کے چوبیس گھنٹے کے اندر ویکیسن لگوائیں۔ڈاکٹر عرفان صدیقی کے مطابق متاثرہ افراد کو بروقت ویکسین دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے صورت حال بگڑی، اور کراچی و اندرون سندھ سے متاثرین جناح اسپتال لائے گئے۔