کراچی کنگز 162

کراچی کنگز کے ساتھ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بھی پاکستان سپر لیگ سے باہر ہوگئی

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )کراچی کنگز کے ساتھ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بھی پاکستان سپر لیگ سے باہر ہوگئی ۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پلے آف مرہلے کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو میچ میں فتح بھی کوئی فائدہ نہ پہنچا سکی اور ٹیم پلے آف مرحلے سے باہر ہوگئی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پلے آف میں پہنچنے کے لیے کراچی کنگز کو بڑے مارجن سے شکست دینا تھی لیکن وہ صرف 23 رنز سے فتح سمیٹ سکی۔ پلے آف مرحلے میں پہنچنے والی ٹیموں میں ملتان سلطانز ، پشاور زلمی ، لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں