سلمان علی آغا 55

کراچی کنگز پر فلم بنے تو کامیڈین حسن علی ہوں گے، سلمان علی آغاز

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)پی ایس ایل 11 میں کراچی کنگز کے آل راؤنڈر سلمان علی آغا نے کہاہے کہ کراچی کنگز پر فلم بنے تو کامیڈین حسن علی ہوں گے۔ایک انٹرویومیں سلمان علی آغا نے کہا کہ کراچی کنگز پر فلم بنے تو اس میں ہیرو سعد بیگ ہوسکتے ہیں تاہم وہ شرمیلے بہت ہیں لیکن کامیڈین حسن علی ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں اس فلم میں سائیڈ رول کرلوں گا، میر حمزہ اور وارنر بھی ہیرو ہوسکتے ہیں۔سلمان آغا نے کہا کہ کرکٹ نہیں ہوتی تو روم میں رہنا پسند کرتا ہوں، فون کا استعمال کرلیتا ہوں اگر گھر میں ہوتا ہوں تو فیملی کے ساتھ وقت گزارتا ہوں۔قومی کرکٹر نے کہا کہ میرا بیٹا تین سال کا ہے وہ مجھے اپنے پیچھے بھگاتا رہتا ہے تو وقت اور اچھا گزر جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں