سینیٹر فیصل جاوید

کراچی کا جلسہ سندھ کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا‘ فیصل جاوید

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ انشاءاللہ کل رات کراچی کا جلسہ سندھ کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا‘ہمیں اپنے ہی 25 دسمبر 2011 کے جلسے کا ریکارڈ توڑنا ہے‘حقیقی آزادی کی جانب گامزن ہیں‘ پاکستان کی غیور قوم جس نے فیصلہ کر لیا ہے کہ ’امپورٹڈ حکومت نامنظور‘ ہے‘پوری قوم کی آواز، فوری انتخابات ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں فیصل جاوید نے کراچی جلسے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے ہی 25 دسمبر 2011 کے جلسے کا ریکارڈ توڑنا ہے۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ حقیقی آزادی کی جانب گامزن ہے، پاکستان کی غیور قوم جس نے فیصلہ کر لیا ہے کہ ’امپورٹڈ حکومت نامنظور‘ ہے۔فیصل جاوید نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا کہ پوری قوم کی آواز، فوری انتخابات۔