حلیم عادل شیخ

کراچی ٹارگٹ کلرز کے چنگل میں ہے، حلیم عادل شیخ

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ کراچی ٹارگٹ کلرز کے چنگل میں ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ جن کے پاس ہوم منسٹر کا بھی چارج ہے انہیں شرم آنی چاہیے، پورے سندھ میں امن و امان کی صورتحال خراب ہے۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ کندھ کوٹ میں ڈاکو راج ہے، سیلاب متاثرین ڈاکوں کے رحم و کرم پر ہیں جبکہ کراچی ٹارگٹ کلرز اور اسٹریٹ کرائم کے چنگل میں ہے کرائم روک نہیں رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ کی پولیس اسلام آباد بھیجی جارہی ہے، سیاسی استعمال ہورہا ہے، آئی جی صاحب اتنی غلامی نا کرو وقت کو یاد کرو کہ آپ وفاقی حکومت کے آفیسر ہو۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ انکی حکومت کچھ دن کی رہے گئی ہے، سیلاب متاثرین کہے رہے ہیں کہ ڈاکو ہمارے گھروں میں آکر لوٹ مار کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں ٹارگٹ کلر آتے ہیں موبائل چھینتے ہیں اور شہریوں کو گولی مار دیتے ہیں، ایڈیشنل آئی جیالا ہے ،پپلزپارٹی کا بندہ ہے وہ جو کچھ بھی کر رہا ہے اس سے شکایت نہیں گلہ نہیں ہے۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ جب گندہ کام ہوتا ہے تو مقصود میمن نظر آجاتا ہے، اب تو وزارت خارجہ نے بھی کہے دیا ہے کہ مقصود میمن کیا کررہا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پر امن احتجاج کو روکنا کے لیے پولیس بھیجنا صوبوں میں منافرت پھیلانا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سب نے جانیں اپنی ہھتیلی پر رکھ لی ہیں جس طرح ہمارے آباو اجداد نے جانیں قربان کی تھیں۔