سعید غنی 118

کراچی والے عمران خان کوگدو بندر کا راستہ دکھائیں گے، سعید غنی

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)سندھ کے وزیرلیبرو افرادی قوت اور پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی نے کہاہے کہ ضمنی الیکشن میں عمران خان منہ کی کھائیں گے، کراچی والے عمران خان گدو بندر کا راستہ دکھائیں گے۔جمعہ کو جاری بیان میں سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ عمران خان نیازی سیاست میں رہنے کے لئے ہر شام غل غباڑہ کرتے ہیں، کراچی والے عمران خان گدو بندر کا راستہ دکھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی جھوٹا ترین آدمی ہے، عمران خان کرپشن کی گوگیوںکے سردار ہیں،ان کو جیل جانے کے ڈر سے نیند نہیں آرہی۔انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں عمران خان منہ کی کھائیں گے وہ جیل بھرو تحریک پر بھی یوٹرن لے چکے ہیں، شیخ رشید چاہتے ہیں کہ عمران نیاز کل کے بجائے آج ہی جیل جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں