شنیرا اکرم 132

کراچی میں پاک آسٹریلیا میچ دیکھنے کیلئے ترس گئی تھی،شنیرا اکرم

کراچی (ر پورٹنگ آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا نے کہا ہے کہ وہ کراچی میں پاک آسٹریلیا میچ دیکھنے کے لیے ترس گئی تھیں۔کراچی نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پاک آسٹریلیا کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے شروع ہونے سے قبل شنیرا نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر خصوصی پیغام جاری کیا۔

شنیرا نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ عام طور پر، جب میں کراچی میں ہوتی ہوں تو اسکرین پر پاکستان آسٹریلیا کا میچ دیکھتی ہوں جوکہ آسٹریلیا میں کھیلا جاتا ہے۔اْنہوں نے کہا کہ آج طویل عرصے کے بعد کراچی میں پاکستان آسٹریلیا کا میچ دیکھنے کو ملے گا۔شنیرا نے کہا کہ ہم اس لمحے کے لیے اتنے عرصے سے ترس رہے تھے۔وسیم اکرم کی اہلیہ نے مزید کہا کہ کرکٹ کی واپسی احساس بہت اچھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں