مرتضی وہاب 205

کراچی میں ٹریفک جام کا نوٹس، خود مانیٹرنگ کروں گا، مرتضی وہاب

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے شہر میں ٹریفک جام کا نوٹس لیتے ہوئے سٹی وارڈنز کی شفٹوں میں ڈیوٹی لگانے کی ہدایت کر دی۔ ایڈمنسٹریٹر مرتضی وہاب نے ہدایت کی کہ کراچی میں ٹریفک پولیس کے ساتھ سٹی وارڈن کو فعال کیا جائے اورسٹی وارڈنز کی شفٹوں میں ڈیوٹی لگائی جائے۔مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ وہ خود کراچی میں سٹی وارڈن کی تعیناتی چیک کریں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں