لاہور( نمائندہ خصوصی) نامور اداکارہ صرحا اصغر نے کہا ہے کہ کراچی میں مشرف اور ایم کیو ایم کا دور اچھا تھا،اب محسوس ہوتا ہے کہ ورکنگ ویمن کے لیے شادی کی آئیڈیل عمر 25 سال ہے اگر تیس سال کے بعد بچوں کی پیدائش ہوگی تو آپ کے اندر توانائی نہیں ہوگی کہ بچوں کی پرورش کرسکیں۔
ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مجھے لگتا ہے کہ پرویز مشرف کا دور زیادہ بہتر تھا، ایم کیو ایم کا دور بھی برا نہیں تھا اچھا تھا لیکن وہ الگ بات ہے کہ ایک کال آتی تھی بھائی کی سب بند ہوجاتا تھا ،اس ماحول میں بڑے ہوئے ہیں اس سے حالات ابھی بہتر ہیں،ایم کیو ایم کے دور میں ڈسپلن تھا لیکن اب کیا کریں وہ لوگ نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لوگ ایم کیو ایم پاکستان کو کیوں بدنام کررہے ہوتے ہیں، دنیا میں حالات خراب ہیں ،آپ نیویارک کی گلیوں میں نہیں جاسکتے۔کراچی کے علاقے نیپا چورنگی پر مین ہول میں ابراہیم کے گرنے کے واقعے پر صرحا نے کہا کہ نشئی ڈھکن اٹھا کر لے جاتے ہیں لیکن انہیں روکے کا کون یہ بھی سوال ہے۔









