سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن 125

کراچی سندھ ٹیکنیکل بورڈ نے ڈی اے ای حصہ اول سالانہ امتحانات 2024 کے نتائج کا اعلان کر دیا

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے زیرِ اہتمام ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئرنگ (مارننگ و ایوننگ)حصہ اول کے سالانہ امتحانات 2024 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔

ناظمِ امتحانات، سید اختر علی شاہ کے مطابق، سندھ بھر سے 16,947 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی، جن میں سے 14,295 امیدوار کامیاب قرار پائے۔ کامیابی کا تناسب 84.35 فیصد رہا۔سندھ ٹیکنیکل بورڈ کے ترجمان، زوہیب احمد خان کے مطابق، تمام امیدوار اپنے نتائج بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ (www.sbte.edu.pk) پر دیکھ سکتے ہیں۔

چیئرمین ٹیکنیکل بورڈ، مشرف علی راجپوت کی خصوصی ہدایت پر تمام نتائج کی نقول امیدواروں کے متعلقہ اداروں کو ارسال کر دی گئی ہیں۔ امیدوار اپنے نتائج اپنے ادارے سے بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ مارک شیٹس جون کے آخری ہفتے میں متعلقہ اداروں کو بھیج دی جائیں گی۔ جو امیدوار نتائج سے غیر مطمئن ہوں، وہ اعلانِ نتائج کے 40 روز کے اندر اسکرونٹنی کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں