کترینہ کیف 144

کترینہ کیف اور دپیکا پڈوکون کو پرانی تصویر میں پہچاننا مشکل ہوگیا

ممبئی (ر پورٹنگ آن لائن)اداکار مارک رابنسن نے سوشل مڈیا پر ایک پرانے فیشن شو کی تصویر شیئر کی ہے جس میں بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور دپیکا پڈوکون کو پہچاننا مشکل ہے۔مارک رابنسن نے انسٹا گرام پر ایک پرانے فیشن شو کی تصویر شیئر کی ہے جس میں ماڈل سوفی چودھری، کترینہ کیف، دپیکا پڈوکون اور ترون اروڑہ سمیت دیگر لوگ نظر آ رہے ہیں۔

اس تصویر کو غور سے دیکھیں تو اداکارہ دپیکا پڈوکون کالے رنگ کی فلیئرڈ پینٹ اور ٹیوب ٹاپ پہنے تصویر میں دائیں ہاتھ پر سب سے پیچھے کھڑی نظر آ رہی ہیں جبکہ اداکارہ کترینہ کیف، دپیکا پڈوکون کے آگے ہوڈی اور جینز پہنے کھڑی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں