کنزہ ہاشمی

کبھی کبھی انسان اپنی سوچوں میں اتنامگن ہو جاتا ، اسے اردگرد کا ہوش تک نہیں رہتا، کنزہ ہاشمی

اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن) اداکارہ کنزہ ہاشمی نے کہا ہے کہ کبھی کبھی انسان اپنی سوچوں میں اتنامگن ہو جاتا ہے،

کہ اسے اردگرد کا ہوش تک نہیں رہتا۔ انہوں نے کہا کہ اپنی سوچوں میں گم ہونے میں بھی اپنا ہی مزہ ہے.

اس سے آپ کو باقی لوگوں اور دنیا کی کوئی پراوہ نہیں ہوتی کہ ہمارے اردگرد کیا ہو رہا ہے.

اور انسان اپنے آپ میں ہی کہیں گم ہو جاتا ہے۔ کنزہ ہاشمی ڈرامہ سیریل’’اڑان‘‘ میں دکھائی دیں گی۔