مسرت جمشید چیمہ 46

کب تک پاکستان کو لاقانون ریاست کے طور پر چلایا جائے گا؟’ مسرت جمشید چیمہ

لاہور ( رپورٹنگ آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ جنگی قیدیوں کے بھی کچھ قوانین ہوتے ہیں لیکن عمران خان اور بشریٰ بی بی کے ضمانت کے مقدمات کی سماعت بھی اب ہونے نہیں دی جا رہی۔

انہوں نے ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو ناحق جیل میں رکھنے کے لیے ہر ممکن ہتھکنڈا استعمال کیا جا رہا ہے،کب تک پاکستان کو لاقانون ریاست کے طور پر چلایا جائے گا؟ ۔

مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ پاکستان نارمل تب ہی ہوگا جب عمران خان جیل سے باہر آئیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں