کانگریس 180

کانگریس پر دھاوے کے دوران ایوانکا نے ٹرمپ کو مداخلت کے لیے کہاتھا،انکشاف

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)امریکی ایوان نمائندگان کی جانب سے 6 جنوری 2020 کو کانگریس پر دھاوا بولنے کے واقعات کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ نے ان سے تشدد کو روکنے کے لیے مداخلت کرنے کو کہا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق انکوائری کمیٹی کی رکن ریپبلکن رکن لز چینی نے کہا کہ چھ جنوری کو تحقیقات کرنے والی ہائوس کمیٹی کو گواہی ملی کہ ٹرمپ کی بیٹی نے بار بار اپنے والد سے کیپیٹل ہل پر حملہ روکنے کے لیے مداخلت کرنے کو کہا تھا۔ہم ان کی بیٹی کو جانتے ہیں۔ ہمارے پاس براہ راست گواہی ہے کہ ان کی بیٹی ایوانکا نے کم از کم دو بار مداخلت کی تاکہ وہ اس تشدد کو روکنے کے لیے کہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں