رپورٹنگ آن لائن۔۔
لاہور میں ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے ڈائیریکٹر کے خلاف عملے نے عملا” احتجاج کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔
ڈائریکٹر مذکور کے خلاف ماتحت سٹاف میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
بتایا گیا یے کہ ڈائریکٹر کی طرف سے علی کمپلیکس کے پے درپے چکر لگائے جاریے ہیں اور Upper Subordinates ہی نہیں بچارے کانسٹیبلز بھی ان روز روز کے چکروں سے پریشان ہیں کیونکہ ” صاحب ” انہیں بھی باقاعدگی سے ” ماہانہ” جمع کروانے کا حکم دے چکے ہیں۔
نچلے طبقے کے ان ملازمین نے بتایا کہ انہیں In-peson طلب کرکے کہا گیا ہے کہ جو ماہانہ دیگر افسروں کو دیتے ہو مجھے بھی دو۔ بصورت دیگر ٹرانسفر اور معطلی کے لئے تیار رہو۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر مذکورہ کے خلاف ماتحت ملازمین کے خلاف احتجاج کی باقاعدہ تیاریاں شروع کر دی ہیں