لاہور(رپورٹنگ آن لائن) سینئر کامیڈین اداکار امانت چن نے کہا ہے کہ کامیابیاں ملنے پر کبھی تکبر اور غرور کیا اورنہ ہی میرے رویے میں کوئی تبدیلی آئی ہے ، انسان کی اپنی کوئی اوقات نہیں اس لئے اسے ہر وقت خدا کی ذات کا شکر گزارہوں چاہیے ۔ ایک انٹر ویو میں امانت چن نے کہا کہ میں اپنے جونیئر اور سینئرز کی بلا تفریق عزت کرتا ہوں،جونیئرز کے سامنے کبھی یہ ظاہر نہیں کیا کہ میں اسٹیج پر کئی دہائیاں گزار چکا ہوں بلکہ انہیں مثبت سوچ کے ساتھ گائیڈ کرتا ہوںہوں ،
میں کسی پر تنقید کرنے یا کسی کے کام میں خامیاںنکالنے کا قائل نہیں بلکہ صرف اصلاح کرتاہوں ۔امانت چن نے کہا کہ مجھے کرکٹ کا بیحد شوق ہے اور ڈرامے میں بالنگ کرانے کا سٹائل اس جنون کی عکاسی ہے ۔