کامیاب پاکستان 144

کامیاب پاکستان پروگرام میں قرضوں کا اجرا ء سست روی کا شکار

لاہور( ر پورٹنگ آن لائن)ملک میں کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت قرضوں کا اجرا ء سست روی کا شکار ہوگیا۔وزارت خزانہ کے دستاویز کے مطابق پہلے تین ماہ میں 1.4 ارب روپے کے قرضے جاری کیے گئے جو کہ نیشنل رورل سپورٹ پروگرام اور اخوت فائونڈیشن نے جاری کیے ہیں تاہم پہلی سہ ماہی میں 30 ارب روپے کے قرضے جاری کرنے کا ہدف تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں