فرخ حبیب 177

کامیاب پاکستان پروگرام میں غرت کا خاتمہ وزیراعظم کے وژن کا حصہ ہے ،فرخ حبیب

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیرمملکت اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ کامیاب پاکستان پروگرام میں غربت کا خاتمہ وزیراعظم کے وژن کا حصہ ہے پروگرام کے تحت بلاسود قرضے 5لاکھ اور گھر کیلئے 27لاکھ، دوسال میں407ارب روپے اور حکومت 146ارب روپے کی سبسڈی فراہم کرے گی ۔

بدھ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیرمملک اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم آج بلا سود قرضوں کے اجراءکا آغاز کریں گے بلا سود قرض کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت دیئے جائیں گے ۔بلاسود 5لاکھ اور گھربنانے کیلئے 27لاکھ تک قرض دیئے جائیں گے ۔

انہوںنے کہا کہ کامیاب پاکستان پروگرام میں غربت کا خاتمہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کا حصہ ہے ، دوسال میں 407ارب روپےکے قرض فراہم کئے جائیں گے ۔وزیر مملکت نے مزید کہنا تھا کہ 2سال میں حکومت 156ارب روپے کی سبسڈی فراہم کرے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں