عثمان ڈار

کامیاب جوان پروگرام ،دور دراز علاقوں کے نوجوانوں کو ترجیحی طور پر قرض کی فراہمی کی جارہی ہے، عثمان ڈار

سیالکوٹ( رپورٹنگ آں لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءعثمان ڈار نے کہا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام ملک بھر میں یکساں طور پر جاری ہے،دور دراز علاقوں کے نوجوانوں کو ترجیحی طور پر قرض کی فراہمی کی جارہی ہے، بینکوں کو درخواست گزاروں کی سکروٹنی کا عمل تیز کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔اتوار کو اپنے ایک بیان میں عثمان ڈار نے کہا کہکراچی سے خیبر اور گلگت سے بلوچستان تک کامیاب جوان پروگرام بیک وقت جاری ہے،با اختیار نوجوان وزیراعظم کا خواب ہے جسے ہر صورت پورا کیا جائے گا۔