جوڈیشل الاؤنس 37

کالعدم تحریک طالبان کے گرفتار عہدیدار کی درخواست ضمانت مسترد

ساہیوال( رپورٹنگ آن لائن) سپیشل جج انسداد دہشت گردی عدالت ساہیوال ضیا ء اللہ خان نے کالعدم تحریک طالبان کے گرفتار عہدیدار محمد دراز کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ہے.

سی ٹی ڈی نے ایک کاروائی کے دوران 2مارچ کی شام پونے پانچ بجے الحسن گارڈن نور شاہ روڈ سے کالعدم تحریک طالبان کا لٹریچر تقسیم کر تے وقت گرفتار کر لیا تھا اور ملزم کے قبضہ سے نفرت انگیز مواد کتابیںاور نقدی 1500روپے برآمد کر لی تھی ۔

تھانہ سی ٹی ڈی نے 11ایف ٹو،11ڈبلیوٹو اور9 انسداد دہشت گردی ایکٹ درج کر کے عدالت کے حکم پر جو ڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں