رپورٹنگ آن لائن۔۔۔
کالج آف آفتھلمالوجی اینڈ الائیڈ وژن سائنسز، میوہسپتال، نے سیلاب زدہ علاقوں میں ہم وطنوں کی سہولت کیلئے امدادی سامان بھجوانے کا اہتمام کیا ۔
اس سلسلے میں کالج سی بی ایم کے تعاون سے ستر لاکھ روپے کی رقم سے فاضل پور، راجن پور، لیہ اور ڈیرہ غازی خان امدادی سامان بھجوائے گا اور میڈیکل کیمپس لگائے جائیں گے۔
کالج آف آفتھلمالوجی کی پبلک ویلفیئر سوسائٹی نے ڈاکٹر اشہل پال اور مس عمارہ رشید کی سربراہی میں طلبہ کے ذریعے 3 لاکھ سے زائد رقم، ضروری امدادی سامان اور اشیائے خورد و نوش اپنی مدد آپ کے تحت جمع کیا جا چکا ہے۔ جبکہ امدادی سامان اور رقوم الاخیارفاؤنڈیشن کے تعاون سے سیلاب زدہ علاقوں میں بھیجی جائیں گی۔ان اداروں کے ساتھ تعاون کا مقصد جہاں امدادی کارروائیوں کو مؤثر بنانا ہے اور طلبہ میں یہ احساس پیدا کرنا ہے کہ مشکل وقت میں قوم کا ساتھ کیسے دیں۔
اس موقع پر پرنسپل کالج آف آفتھلمالوجی، پروفیسر زاہد کمال صدیقی نے طلبہ کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا اس قوم پر جب بھی مشکل وقت آیا ہے، ہم نے بحیثیت قوم ہمت اور جوانمردی سے مقابلہ کیا یے اور سرخرو ہوئے ہیں
سید محمد اخیار حبیب عرفانی، پریذیڈنٹ، الاخیارفاؤنڈیشن اور ڈاکٹر نعیم، وائس پریذیڈنٹ نے ادارے کی نمائندگی کرتے ہوئے امدادی سامان وصول کیا اور لوگوں کو اس مشکل وقت میں ہر ممکن امداد کی اہمیت و افادیت سے آگاہ کیا۔
جبکہپروفیسر خالد مسعودگوندل، وائس چانسلر، فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی، نے کہا ان علاقوں میں جب یہ سامان پہنچے گا تو ان لمحات کے بہترین اثرات آپ کی آخرت پر بھی ہوں گے۔